سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کو نجی اسپتال ریفر کرنے کا معاملہ، ڈائریکٹر پمز کا ردعمل آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پمز اسپتال میں سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ لڑکے کے علاج کے معاملے پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو پر ردِعمل دے دیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے کہا لڑکے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، متاثرہ لڑکے کو اینٹی وینم ویکسین کے 10 انجکشن لگائے گئے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق حالت بگڑنے پر لڑکے کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا، پمز اسپتال میں وینٹی لیٹر خالی نہ ہونے پر لڑکے کو ریفر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پمز نے متاثرہ لڑکے کو ریفر کرنے سے قبل نجی اسپتال سے وینٹی لیٹر دستیابی کی تصدیق کی تھی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے مزید کہا کہ 15سال کے علی حسن کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے، اس کی حالت بہتر ہے اور اب وہ بات کرنے کے قابل ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر