موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل پر بے حس ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کاشتکاروں کا ساتھ دیا: گورنر پنجاب

وہاڑی (محمد یوسف بھٹی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کاشتکاروں کے حقوق کی بات کی ہے اور ان کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھا ہے، جبکہ بدقسمتی سے موجودہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل پر مکمل طور پر بے حس نظر آتی ہے۔انہوں نے یہ باتیں گزشتہ روز وہاڑی میں ترقی پسند کاشتکار چوہدری فیصل کمبوہ کی قیادت میں کسانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہیں۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسان دوست پالیسیاں متعارف کرائیں، کھاد، بیج اور زرعی ادویات کی بروقت فراہمی سمیت بجلی کے ٹیوب ویل کے نرخوں میں ریلیف دیا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی کسانوں کو اپنی محنت کا پورا معاوضہ نہیں مل رہا، گنے، گندم اور کپاس سمیت دیگر فصلوں کے ریٹ کسان کی لاگت سے بھی کم دیے جا رہے ہیں جس پر موجودہ پنجاب حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر