وہاڑی میں “جشنِ آزادی و معرکہ حق” کی پروقار تقریب، ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او نے پرچم کشائی کی

وہاڑی (محمد یوسف بھٹی) جشن آزادی و معرکہ حق کے سلسلہ میں بلدیہ وہاڑی میں تقریب منعقدہوئی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے پرچم کشائی کی۔ آزاد مملکت کے حصول اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پردعا میں رب العزت کا شکر ادا کیا گیاڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ جشن آزادی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے۔ اس سال ”جشن آزادی سے حصول آزادی تک ”اور” جشن آزادی و معرکہ حق” سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے معرکہ حق پوری قوم کیلئے تاریخی فتح ہے معرکہ حق میں کامیابی سے یوم آزادی کی خوشی دوبالا ہو گئی ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کے عزم، قربانی اور استقلال کو اجاگرکیا جارہا ہے۔پاک فوج کے شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے ملک کے روشن مستقبل کے لیے پرعزم ہونے کی ترغیب دیتا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے کہا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے بھی جشن آزادی جوش وخروش اور ملی جذبے سے منایا جا رہا ہے حصولِ پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دیں معرکہ حق اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ پاکستانی فوج اور قوم مشکل کی ہر گھڑی میں متحد اور یکجان ہیں وطن عزیز ہماراہے چمن ہے اور ہم اس کے پاسبان ہیں۔ اس موقع پر اے ڈی سی جنرل غلام مرتضیٰ، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، تاجر اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر