توشہ خانہ 2کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش، گواہ کابیان قلمبند

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب آفتاب احمد کا بیان قلم بند ہو گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالا جیل میں قائم خصوصی عدالت میں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔آج کی سماعت کے دوران نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد نے بطور گواہ اپنا بیان قلم بند کروایا۔بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے آفتاب احمد پر جرح مکمل کرلی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر 2 مزید گواہوں کو طلب کر لیا ہے جن کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے، کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان سے ایک گھنٹے سے زائد وقت تک فون پر بات کرادی گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا گزشتہ روز فون پر بات کرکے معلوم ہوا بچوں کا نائیکوپ ایکسپائر ہوا ہے، میں نےکبھی نہیں کہا میرے بچےاحتجاجی تحریک کیلئے پاکستان آئیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ان کے بچے اگر ملاقات کیلئے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کے اخبار اور ٹی وی سمیت جیل سہولیات بھی بحال کر دی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر