کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 30 مسافر زخمی

لاہور (نیشنل ٹائمز) کالا شاہ کاکو کے قریب اسلام آباد ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سےاترگئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث 30 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق 21 مسافروں کو فرسٹ ایڈ دی گئی جبکہ 9 زخمی اسپتال منتقل کیے گئے۔ ترجمان ریلوے نے بتایا کہ تمام مسافروں کوٹرین سےنکال کر بسوں میں منزل کی طرف روانہ کردیا، مسافروں کو محکمہ ریلوے کی جانب سےکھانا بھی فراہم کیاگیا۔ترجمان کے مطابق لاہور سے ریلیف ٹرین اور میڈیکل وین جائےحادثہ پر موجود ہیں اور ریلوے ٹریک کو کرینوں کی مدد سے کلیئر کیا جا رہا ہے۔ترجمان کاکہنا ہےکہ راولپنڈی اور لاہور کے لیے ٹرینوں کے روٹ کو عارضی طورپر تبدیل کردیاگیا، ٹریک کلیئر ہونے تک ٹرینیں براستہ وزیرآباد، سانگلہ ہل، حافظ آباد، شاہدرہ لاہورپہنچیں گی۔ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر