کراچی: شہری نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کراچی میں شہری نے 2 بچوں کو سمندر میں پھینک کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔
جعمرات کو کراچی کے ساحلی مقام دو دریا پر ایک شخص نے پہلے 2 بچوں کو سمندر میں پھینکا اور پھر اپنے آپ کو بھی گہرے پانیوں کے حوالے کردیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی عمریں 5 سے 6 برس کے درمیان تھیں ، پولیس اور غوطہ خوروں کی ٹیمیں موقع پہنچیں اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کی لیکن کوشش ناکام رہی۔ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ اندھیرے کے باعث آپریشن روک دیا گیا ہے جو جمعہ کی صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ بچوں اور خود کو سمندر کی نذر کرنے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہورہا تھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب وہ یہاں پہنچا تو اس نے پانی میں لاشیں دیکھیں جس کے بعد اس نے پولیس اور دیگر اداروں کو آگاہ کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں کی شناخت کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر