غذر میں آسمانی بجلی گرنے سےکئی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ، مکانات تباہ، فصلوں کو بھی نقصان

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) غذر میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو دیہات کے درجنوں گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث غذر میں کئی رہائشی مکانات مکمل تباہ ہو گئے جبکہ درجن سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ دکانوں، فصلوں اور پھل دار درختوں کو بھی نقصان پہنچا۔ڈپٹی کمشنر غذر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ادھر گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج بھی جاری ہے۔ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ظاہر کیا ہے، بارشوں کے باعث گلیشیئر پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سڑکوں کی بندش کا خطرہ ہے لہذا سیاح اس طرف کا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر