2035 تک چاند پر پہنچنے کے پروگرام کو بھی کامیابی سے مکمل کریں گے: احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر سپارکو کی تمام ٹیم ، انجینئرز اور سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکرگزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا ہے، پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے، آئندہ سال چین کی مدد سے آسٹرو ناٹ خلا میں بھیجا جائے گا اور 2035 تک ہم چاند پر پہنچنے کے پروگرام کو بھی کامیابی سے مکمل کریں گے۔واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کیا گیا ہے جس کے بعد مجموعی طور پر 4 ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس ابھی تک خلا میں بھیجے جاچکے ہیں۔اس سیٹلائٹ کے تحت سیلاب جیسی صورتحال سے متعلق ارلی وارننگ جاری کرکے نقصان سے بچاجاسکتا ہے جب کہ گلیشیئرز اور واٹر فلو کی بھی مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر