نیا یونٹ 3900 جوانوں پرمشتمل اور کسی بھی نئی ذمہ داری کیلئے دستیاب ہوگا: کمانڈنٹ ایف سی

پشاور(نیشنل ٹائمز)کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) محمد ریاض نذیر نے کہا ہے کہ ایف سی کا نیا یونٹ 3900 جوانوں پر مشتمل اور کسی بھی نئی ذمہ داری کے لیے دستیاب ہوگا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ ایف سی نے کہا کہ فرنٹیرکانسٹیبلری کا نام بدل کر خیبرپختونخوا کاحق چھینےکی باتوں میں صداقت نہیں، ایف سی کی ری آرگنائزیشن کا مقصد کمانڈ اسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ 24 ہزارافراد پر مشتمل ایف سی کا مرکزی سکیورٹی ڈویژن قائم رہے گا، صرف ایک نیا یونٹ قائم کیا جا رہا ہے، نئے یونٹ میں چاروں صوبوں سے نفری لی جائے گی اور 3900 جوانوں پرمشتمل یہ نیا یونٹ ہروقت کسی بھی نئی ذمہ داری کے لیے دستیاب ہوگا۔ کمانڈنٹ ایف سی محمد ریاض نذیر کا کہنا تھا کہ اب کم ازکم 300 ایسی آسامیاں ہوں گی جن پر ہمارے کانسٹیبلز کی ترقیاں ہوسکیں گی، اسی طرح سینئر رینکس کی بھی ترقیاں ہو پائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی سکیورٹی سمیت کرکٹ میچز، الیکشنز اور محرم کےدوران بھی فرائض انجام دیتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر