نیب نے پختونخوا کے غیر ملکی فنڈڈ میگا پراجیکٹس میں کرپشن کی انکوائری شروع کردی

پشاور(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے صوبے کے دو اہم ترقیاتی منصوبوں خیبرپختونخوا سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ (KPCIP) اور خیبرپختونخوا رورل ایکسیسبلٹی پراجیکٹ (KP RAP) میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات پر باقاعدہ علیحدہ انکوائریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
انکوائریوں کا فیصلہ مالی بے قاعدگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور ٹھیکیداروں و سرکاری افسران کے درمیان مبینہ ملی بھگت کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔سٹیز ن امپرومنٹ اور خیبرپختونخوا رورل ایکسیسبلٹی پراجیکٹس میں کرپشن وبے ضابطگیوں کے سنگین الزامات، شکایات پر ابتدائی کاروائی مکمل کر لی گئی ہے۔نیب ذرائع نے تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ منصوبے بین الاقوامی قرضوں و سرکاری فنڈنگ سے جا ری ، مصدقہ شکایات کی بنیاد شکایات کو انکوائری میں تبدیل کیا گیا ہے۔پختونخوا حکومت کا مؤقف تھا کہ انکوائریوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور شفافیت واحتساب پر یقین رکھتے ہیں، کوئی فرد کرپشن یا بدعنوانی میں ملوث ہے تو اسے جواب دینا ہوگا، یہ دونوں منصوبے بین الاقوامی قرضوں اور سرکاری فنڈنگ کے امتزاج سے چلائے جا رہے ہیں۔ نیب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قابلِ اعتماد شواہد اور مصدقہ شکایات کی بنیاد پر کیسز کو انکوائری میں تبدیل کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے انکوائریوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شفافیت اور احتساب پر یقین رکھتی ہے۔ اگر کوئی فرد کرپشن یا بدعنوانی میں ملوث ہے تو اسے اس کا جواب دینا ہوگا۔کے پی سی آئی پی، جو کہ تقریباً 97 ارب روپے مالیت کا ایک اہم شہری ترقیاتی منصوبہ ہے، کا مقصد خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بلدیاتی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے، جس میں پانی کی فراہمی، سیوریج، کوڑا کرکٹ مینجمنٹ اور شہری ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔تاہم، اس منصوبے میں سنگین مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کے انکشاف کے بعد اسے جانچ کے دائرہ کار میں لایا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر