نوشہرو فیروز: زیادتی کا شکار لڑکی کے قتل کی تحقیقات، موت کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نوشہرو فیروز میں زیادتی کا شکار ہونے کے بعد قتل کی جانے والی لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
نوشہرو فیروز کے علاقے محبت ڈیرو میں پر اسرار طور پر انتقال کرنے والی لڑکی کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کی موت کی وجہ زہریلی چیز کھانا ہے۔ایس پی روحل کھوسو کا کہنا ہے کہ مقدمے میں جرگہ ممبران سمیت 3 ملزمان نامزد ہیں، قتل میں نامزد 2 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ جرگہ کرنے والے مفرور وڈیرے کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ محبت ڈیرو میں زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی معاملے کے حل کے لیے فریقین کے ہمراہ وڈیرے کے گھر گئی جہاں لڑکی کو بطور امانت ایک ہفتے کے لیے رکھا گیا تاہم لڑکی موت واقع ہو گئی۔متاثرہ لڑکی کی نانی نے الزام عائد کیا کہ مسلح افراد لڑکی کو وڈیرے کے گھر سے اغوا کر کے ساتھ لے گئے اور اسے زہر دیکر قتل کر دیا۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر