’اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی‘، خواجہ آصف نے قاسم اور سلیمان کی آمد روکنے کو ڈرامہ قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے عمل کو ڈرامہ قرار دے دیا۔
گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےکہا تھا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے، میرے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔
خواجہ آصف کا ردعمل
عمران خان کے فیصلے پر خواجہ آصف نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی عمل سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا، بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا ، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس اور خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے ، قربانیوں کے لیے اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی دوسروں کا، تاریخ میں اس سے بڑی نوسر بازی شاید ہی کسی نے کی ہو ۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر