بلوچستان واقعہ: پولیس قتل کے مرکزی ملزم مقتولہ کے بھائی کو اب تک گرفتار نہ کرسکی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) نواحی علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کا مرکزی ملزم اب تک گرفتار نہ کیا جاسکا۔
پولیس کےمطابق مقتولہ کا بھائی جلال قتل کا مرکزی ملزم ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔کیس میں قبائلی سردار شیرباز اوربشیر احمد 10روزہ پولیس ریمانڈ پر او رمقتولہ کی ماں جیل میں ہے۔ قتل کے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئے 10 روز گزر چکے ہیں لیکن پولیس اب تک مرکزی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لاسکی ہے۔یاد رہے کہ بانو بی بی اور احسان اللہ کو تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل سنجیدی ڈیگاری کےعلاقے میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو کچھ روز قبل منظر عام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مقتول خاتون اور مرد کا ازدواجی تعلق نہیں تھا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے اور تمام ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر