عمران خان کا کیس صرف 30 سیکنڈ کیلئے سنا گیا: علیمہ خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہےکہ عمران خان کا کیس 30 سیکنڈ کےلیے کیس سنا اور 12 تاریخ دےدی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔سپریم کورٹ کے باہر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ان کو پتا ہوگا کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24گھنٹے کے اندرکیس لگادیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے، عمران خان کا کیس 30 سیکنڈ کےلیے کیس سنا اور 12 تاریخ دےدی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ آج عمران خان سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے، آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پرپراسیکیوشن کے 12 وکلا اور عملہ ملا کر 20 کے قریب افراد جاتے تھے، ہماری جانب سے جیل انتظامیہ صرف ایک وکیل کو جانے دیتی ہے، ہمارے وکلاکی ٹیم کو اڈیالا کے اندر نہیں جانے دیا جاتا اور نہ ہی فیملی کو جانے دیتے ہیں۔ علیمہ خان نے مزید کہاکہ اڈیالہ میں ملاقاتوں اور کیس کے حوالے سےجج کی نہیں سنی جارہی، جج نے کہا کہ اہل خانہ اور وکلا کو بلائیں لیکن جیل انتظامیہ حکم نہیں مان رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرائل کے تقاضے بھی پورے نہیں کر رہے، یہ اوپن ٹرائل ہے ہی نہیں، ہم یہی چاہتے ہیں کہ فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کیے جائیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر