شراب برآمدگی کیس: پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)پشاور ہائی کورٹ نے شراب برآمدگی کیس میں اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے جاری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔پیر کو پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وارنٹ گرفتاری معطلی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا اور وزیراعلیٰ کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ وکیل وزیراعلیٰ نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد کی عدالت نے 21 جولائی تک وزیر اعلیٰ کی گرفتاری کا حکم دیا۔تاہم عدالت کا حکم مقررہ تاریخ کے بعد ملا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوتے رہے اور اب بھی پیش ہونا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر