نوشہرو فیروز میں زیادتی کا شکار لڑکی کی موت کا معاملہ، ایم ایس کے بیان نے واقعے کو نیا رخ دیدیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)نوشہرو فیروز میں مبینہ زیادتی کا شکار ہو کر پر اسرار طور پر انتقال کرنے والی لڑکی کی موت کے معاملے پر سول اسپتال کنڈیارو کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔میڈیکل سپرینٹنڈنٹ کنڈیارو سول اسپتال ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ کل صبح متاثر ہ لڑکی بیہوشی کی حالت میں اسپتال لائی گئی تھی، لڑکی کے رشتے داروں نے بتایا کہ لڑکی نے زہریلی گوریاں کھائی ہیں۔ڈاکٹر رفیق نے بتایا کہ لڑکی کی طبیعت بہتر ہونے پر اسے گھمبٹ اسپتال ریفر کیا، گزشتہ رات لڑکی کو دوبارہ اسپتال لایا گیا تو وہ فوت ہو چکی تھی۔ایم ایس سول اسپتال کنڈیارو نے بتایا کہ محبت ڈیرو پولیس نے متاثرہ لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے لیے لیٹر دیا، لڑکی کی لاش سے نمونے لیب بھیجے ہیں، کنڈیارو اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر ابتدائی رپورٹ کل صبح تک جاری کریں گی۔دوسری جانب ایس پی نوشہرو فیروز روحیل کھوسو نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی، ایس ایچ او کنڈیارو اور ڈی ایس پی محراب پور پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے، کمیٹی 2 دن میں واقعے کی رپورٹ پیش کرے گی۔پولیس ترجمان کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی ہو گی۔خیال رہے کہ نوشہرو فیروز کے علاقے محبت ڈیرو میں مبینہ طور پر زیادتی کا شکار لڑکی کو فیصلے کے لیے وڈیرے کے گھر لیکر جایا گیا تھا جہاں لڑکی کو امانتاً ایک ہفتے تک وڈیرے کے گھر رکھا گیا، بعد ازاں اس کی موت واقع ہو گئی۔اس حوالے سے لڑکی نانی نے الزام عائد کیا کہ مسلح افراد نواسی کو وڈیرے کے گھر سے اغوا کر کے لیکر گئے اور پھر اسے زہر دیکر مار دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لڑکی موت نیند کی زیادہ گولیاں کھانے سے ہوئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر