نیشنل کالج آف آرٹس میں داخلوں کا آغاز، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 اگست مقرر

لاہور (نیشنل ٹائمز) نیشنل کالج آف آرٹس نے ڈگری پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کرتے ہوئے درخواستوں کے لیے آخری تاریخ بارہ اگست مقرر کی ہے۔ این سی اے کے مطابق اوپن میرٹ، سیلف فنانس، سیلف سپورٹ اسکیم اور مخصوص نشستوں پر داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
این سی اے لاہور میں آرکیٹیکچر، فائن آرٹس، ڈیزائن (ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن، فیشن ڈیزائن، پروڈکٹ ڈیزائن اور سرامک ڈیزائن)، میوزیکالوجی، فلم اینڈ ٹی وی، ملٹی میڈیا آرٹ اور کلچرل اسٹڈیز میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے، جبکہ این سی اے راولپنڈی میں آرکیٹیکچر، فائن آرٹس، ڈیزائن (ویژول کمیونیکیشن ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور فیشن ڈیزائن) اور ملٹی میڈیا آرٹ میں داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
این سی اے کے مطابق آن لائن داخلہ کی درخواست جمع کروانے کے لیے (اوپن میرٹ، سیلف فنانس، سیلف سپورٹ سکیم اور غیرملکی) امیدواروں کو براہ راست این ٹی ایس ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کروانا ہونگی۔ ایک سے زائد کیمپس، شعبوں اور کوٹہ پر اپلائی کرنے کے لیے امیدواران ایک ہی درخواست فارم استعمال کرسکیں گے۔ آن لائن درخواست کا پرنٹ شدہ داخلہ فارم ضروری دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیوں کے ساتھ مقررہ تاریخ کے اندر این ٹی ایس سینٹرز پہنچانا ضروری ہوگا کیونکہ امیدواران کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے بعد جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ چلان کے ذریعے پراسپیکٹس چارجز، کورئیرچارجز اور داخلہ ٹیسٹ فیس آخری تاریخ سے قبل جمع کرانا لازمی ہوگی۔
داخلہ ٹیسٹ فیس بزریعہ ون لنک والے تمام بینکوں، اے ٹی ایم ، آن لائن، بینکنگ موبائل، ٹی سی ایس ایکسپریس کاونٹرز، جیز کیش اورایزی پیسہ پر ادا کی جاسکتی ہے۔رولنمبر سلپ این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے ٹیسٹ منعقد ہونے کی تاریخ سے کم از کم ایک ہفتہ پہلے ڈاون لوڈ کی جاسکے گی۔
داخلوں سے متعلق مزید تفصیلات نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) اور این ٹی ایس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر