پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز صیہونی مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا: وزیراعظم

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی ظلم کیخلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف آواز اٹھاتا رہے گا، غزہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل بحال کرنے کی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان صیہونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے الخدمت فاؤنڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی ملک گیر مہم چلا کر غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل یقینی بنائی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی رہنماؤں نے ان سے رابطہ کیا ہے اور وزیراعظم سے جنگ بندی میں کردار ادا کرنے اور غذائی امداد کی فراہمی کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر