عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکا کے دورے پر موجود وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف نے 2014 میں 120 دن کا دھرنا دیا جس سے ملکی معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس چندہ لینے کے لیے آیا کرتے تھے، اگر کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اس کو یہ حق حاصل نہیں کہ سکیورٹی تنصیاب پر حملہ کرے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا نواز شریف نے دہش گردی کے خلاف بہترین کام کیا لیکن بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈر کھولے، عمران خان کی حکومت نے 100 سے زائد مجرم رہا کیے۔ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے سرحدیں کھولیں جس سے 30 سے 40 ہزار طالبان پاکستان میں آ گئے اور دوبارہ سے زندہ ہو گئے، ان کا یہ فیصلہ بہت ہی افسوسناک تھا، دہشت گردوں کے لیے سرحدیں نہیں کھولنی چاہئیں تھیں۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر