منشیات کی سپلائی آن لائن اور کوریئر سروسز سے کیے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے: آئی جی سندھ

کراچی(نیشنل ٹامز) آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہےکہ منشیات کی سپلائی آن لائن اور کوریئر سروسز سے کیے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔
منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سپلائرز کو ٹارگٹ کرکے ان کے سپلائی چین توڑنے کیلئے پولیس افسران کو ٹاسک دیے گئے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ اے کیٹگری کے 137 میں سے 37 منشیات کے جرائم میں ملوث اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، منشیات کی ترسیل کو روکنے کے لیے مؤثر انٹیلی جنس اور صوبے کے بارڈر پر میکنزم بہتر کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں منشیات کی روک تھام کے لیے سخت قانون بنایا گیا ہے جس کیلئے پولیس، محکمہ ایکسائز اور اے این ایف کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، انفورسمنٹ کے ساتھ ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن پرکام کرنے کے بہتر اثرات سامنے آئیں گے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام پرسخت کارروائی کر رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ بچوں کے رویے کو بہتر طور پر جان سکتے ہیں، والدین بچوں کے غیر معمولی رویے کو اور معلومات کو پولیس سے ضرورشیئر کریں، طلبا تک منشیات پہنچنے پر تعلیمی اداروں کو بھی معاملے کو رپورٹ کرنا چاہیے تاکہ تدارک کیا جاسکے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ منشیات کی سپلائی آن لائن اور کوریئر سروسز سے کیے جانے کی نشاندہی ہوئی ہے، اس پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، منشیات کے تدارک کے لیے والدین کے ساتھ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور میڈیا کا کردار بھی اہم ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر