کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر میں 4,000 متاثرہ خاندانوں میں شیلٹر این ایف آئی کٹس کی تقسیم مکمل کر لی

اسلام آباد(نیشنل ٹامز)کنگ سلمان ریلیف نے آزاد جموں و کشمیر کے سات اضلاع میں قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں میں 4,000 شیلٹر نان فوڈ آئٹمز کٹس کی تقسیم کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ان اضلاع میں مظفرآباد میں 325 کٹس، وادی جہلم میں 542 کٹس، نیلم میں 433 کٹس، کوٹلی میں 766 کٹس، بھمبر میں 151 کٹس، پونچھ میں 881 کٹس، اور حویلی میں 902 کٹس تقسیم کی گئیں۔یہ انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی سرگرمی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر کے قریبی اشتراک سے انجام دی گئی تاکہ امداد کی بروقت، شفاف اور مؤثر فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ہر کٹ میں میں شیلٹر، سولر پینل اور ایل ای ڈی لائٹس، گرم کمبل، پلاسٹک میٹ، کچن سیٹ، واٹر کولر، اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل تھا تاکہ صفائی کو فروغ دیا جا سکے اور بیماریوں کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔یہ منصوبہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر اور حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ اس اقدام سے براہ راست 28155 سے زائد افراد مستفید ہوئے، جو آزاد جموں و کشمیر میں متاثرہ کمیونٹیز کی مدد اور ان کی بحالی کے لیے کنگ سلمان ریلیف کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر سردار وحید نے کنگ سلمان ریلیف اور مملکت سعودی عرب کا بروقت اور فراخدلانہ تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر