ٹیکس نظام کی بہتری سے عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیحات ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا عطا اللہ تارڑ، احد خان چیمہ،اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین ایف بی آر شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ایف بی آر حکام اور اصلاحات میں شامل افسران و اہلکاروں کی کوششوں کی تعریف کی اور آئندہ ہفتے تجاویز سے متعلق قابل عمل اہداف اور مدت کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن سے اہداف کے حصول میں معاونت ملی، مستقل بنیادوں پر پائیدار نظام بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں اور غیررسمی معیشت کےسدباب کے لیے انفورسمنٹ سے متعلق مزید اقدامات کیے جائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر ڈیجیٹل ونگ کی ازسرنو تشکیل کے لیے اہداف کے حصول کے وقت کا تعین کیا جائے، اصلاحات کے اطلاق میں کاروباری حضرات، تاجر برادری، ٹیکس دہندگان کی سہولت کو مد نظر رکھا جائے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام کی بہتری سے ملکی آمدن میں اضافہ اور عام آدمی پر ٹیکس بوجھ کم کرنا ترجیحات ہیں۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر