چینی سستی نہ ہونے پر حکومت برہم، شوگر ملوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی وارننگ

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی واننگ دیتے ہوئے کہا کہ متعدد شوگر ملز سرکاری ریٹ پر عملدرآمد نہیں کر رہیں، قیمتوں میں مصنوعی اضافہ تشویشناک ہے۔
منگل کو وفاقی وزیر قومی غزائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔اجلاس کا مقصد چینی کی قیمتوں کی موجودہ صورتحال اور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلوگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینا تھا۔وزارت قومی غزائی تحفظ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ صوبے 24 گھنٹوں میں شوگر ریٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور فوڈ اتھارٹیز کے ذریعے کارروائی تیز کی جائے گی چینی کی فراہمی میں شفافیت اور منصفانہ نظام اولین ترجیح ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے سخت اقدامات اٹھائے گی، پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کیں تو حکومت خود کارروائی کرے گی، غیرقانونی منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کرنے والی ملوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر