مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند اور کئی مکانات تباہ ہوگئے۔
مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں میں منگل کی رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ ٹامی برساتی نالہ میں طغیانی سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ،ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔لینڈ سلائیڈنگ سے طارق آباد بائی پاس جبکہ کے پی کے کو آزادکشمیر سے ملانے والی سڑک لوہار گلی کے مقام سے بند ہوگئی۔برساتی نالے میں پانی آنے کی وجہ سے متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا، پانی کے ساتھ نالے میں بڑی مقدار میں مٹی آنے سے متعدد گھر مٹی میں ڈوب گئے۔ادھر کوٹلی کے قریب بہنے والے دریائے پونچھ اور ندی نالوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے لگی ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلپور ڈیم سے 3 اسپل ویز کھول دیے گئے ہیں اور شہری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دریاوں اور ندی نالوں سے دور رہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر