9 مئی کیس میں سزا: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمدکا عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے 9 مئی کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
منگل کو سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور تھانے کو آگ لگانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت 36 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا ئی۔عدالت نے احمد بچھر کو 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے تمام 36 ملزمان کو گرفتار کرنے اور جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے انسداددہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‏عدالت نے سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا آئین سے ہٹ کر فیصلہ دیا۔ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ قانونی ضابطے پورے کیے بغیر سزا کا فیصلہ سنایا گیا، 26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے عدالتوں کو اپنے تابع کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے سیاسی مقدمات میں ہمیں اس طرح کے فیصلوں کی امید ہے، تحریری فیصلہ موصول ہونے کے بعد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر