ایرانی صدر 26 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پیر کو ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ایرانی صدرکے26 جولائی کو دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہم ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں۔دوسری جانب ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستان میں سیلاب سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایران پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہر طرح کی مدد کے لیے حاضر ہے۔اس کے علاوہ ایرانی وزیر داخلہ نے حالیہ دورہ ایران پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر