بلوچستان میں غیرت کےنام پر قتل مردوعورت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے مرد اور عورت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔
کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں فائرنگ کے واقعے میں قتل مرد اور عورت کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا۔پولیس سرجن سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر عائشہ فیض کے مطابق پوسٹ مارٹم ڈیگاری کول مائن قبرستان میں کیاگیا۔پولیس سرجن کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں قتل مرد اور عورت کے پوسٹ مارٹم کے مطابق خاتون کو 7 گولیاں لگیں اور مرد کو 9 گولیاں لگیں۔ پوسٹ مارٹم کے مطابق دونوں کو 4 جون 2025 کو قتل کیا گیا۔خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و عورت کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو کچھ روز قبل منظر عام پر آئی تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قاقعے کا نوٹس لیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے، تمام ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا، ریاست مظلوم کے ساتھ ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر