پاکستان میں یو ایس ایڈ پروگرام جزوی بحال، دو پروگراموں کیلئے فنڈز جاری

اسلام آباد( نیشل ٹائمز) امریکا نے پاکستان میں یو ایس ایڈ کو جزوی طور پر بحال کر دیا اور یو ایس ایڈ کے دو پروگراموں کے فنڈ فراہم کردیئے گئے، مزید پروگراموں کی بحالی کا بھی امکان ہے۔
پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے یو ایس ایڈ کی بحالی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں تصدیق کی کہ امریکا بیرونی امداد کے پروگراموں کو دوبارہ ترتیب دے رہا ہے، ہم زندگی بچانے کے ضروری پروگراموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو ہمارے شراکت داروں اور ہمارے اپنے ملک کو مضبوط کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو یو ایس ایڈ پروگرام کے دو پروگراموں پاکستانی یونیورسٹی اسٹوڈنٹ پروگرام فیز ٹو کے لیے میرٹ اسکالرشپ اور فاٹا انفرا اسٹرکچر پروگرام کے جون تک کے فنڈز فراہم کر دیئے گئےہیں، یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان میں حکومت سے حکومت ( جی ٹی جی) اور پاکستان میں کام کرنیوالی این جی اوز کو براہ رست فنڈز فراہم کی جا رہی تھی ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور پاکستان کے اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان جاری بات چیت میں USAID کے اقدامات کی وسیع تر بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی، ان مصروفیات کا مقصد غیر سرکاری تنظیموں کو براہ راست تقسیم کیے جانے والے فنڈز کی شفافیت اور نگرانی سے متعلق ساختی خدشات کو دور کرنا ہے۔پاکستانی حکام کے مطابق یہ نقطہ نظر نگرانی کو بہتر بنائے گا اور قومی ترقی کی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگی کو یقینی بنائے گا، یو ایس ایڈ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ ترقیاتی شراکت داری ہے اور اب دو منصوبے دوبارہ شروع ہوئے ہیں، بحالی امریکی ترقیاتی مصروفیات کی بحالی کا اشارہ دیتی ہے اور ممکنہ طور پر وسیع تر شراکت داری شروع ہوگی اور امکان ہے کہ پاکستان میں یو ایس ایڈکے تمام پروگرام جلد بحال ہو جائیں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر