مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، اسپیکر کے پی اسمبلی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

پشاور( نیشل ٹائمز) اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے احکامات غیر قانونی ہیں۔خط میں کہا گیاکہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے حلف برداری کے معاملے میں آئین سے تجاوز کیا۔عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کو متعین آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرنا ہوتا ہے، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کرنا آئینی وقانونی عمل تھا۔اسپیکر پختونخوا اسمبلی کے خط کے مطابق اجلاس ملتوی کرنا غیر حاضری یا آئینی فریضہ سے انکارنہیں سمجھا جا سکتا۔ پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گورنر کو حلف کیلئے ہدایات جاری کیں۔اس طرح کے اقدامات اداروں کے درمیان اختیارات کے توازن کو بگاڑنے کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے خط میں لکھا کہ چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے مجھےاپنی صفائی کا موقع نہیں دیا۔بغیرعدالتی کارروائی یا درخواست کے عدالتی احکامات جاری کرنا اختیارات سے تجاوزکی واضح مثال ہے ۔خیال رہے کہ اتوار کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر کامیاب 25 ارکان حلف نہیں اٹھاسکے تھے، اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی تھی جس پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اجلاس 24 جولائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔اس معاملے پر اپوزیشن جماعتیں پشاور ہائی کورٹ پہنچیں اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے حلف برداری کیلئے گورنر کو نامزد کیا۔جس کے بعد مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھالیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر