ایف آئی اے میں 26 افسران کو ترقی، ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدے پر فائز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں بڑے پیمانے پر ترقیاں عمل میں لائی گئی ہیں، جہاں 26 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔

ترقیوں کی منظوری ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی، جس کے بعد وزارت داخلہ نے باضابطہ طور پر ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ترقی پانے والے افسران میں اعجاز احمد، بابر، رضوان اسلم، بلال طارق، عامر اقبال، فہد خواجہ، ہارون ملک، سائم سلطان، جواد علی، رابعہ قریشی، عدیل عباس سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ان میں سے کئی افسران پہلے ہی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر فرائض انجام دے رہے تھے اور اب باقاعدہ طور پر ان کی ترقی عمل میں لائی گئی ہے۔

ایف آئی اے میں اس ترقیاتی عمل کو افسران و عملے کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، اور ادارے میں ترقی پانے والے افسران کی محنت اور خدمات کو سراہا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر