قلت آب سے بچنے اور سستی بجلی کے لئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، عامر صدیقی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سماجی رہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ پانی ایک عظیم نعمت اور بارش کو رحمت کہا جاتا ہے، پاکستانی عوام کو کبھی قلت آب اور کبھی سیلاب کا سامنا رہتا ہے ملک کے بیشتر علاقوں اور خصوصا نئی آبادیوں میں سرکاری سطح پر پانی کے زرائع نہ ہونے یا محدود ہونے کے سبب عوام مشکلات سے دوچار ہیں، انہیں پانی کے حصول کیلئے مشکلات درپیش رہتیں ہیں بیشتر علاقے بارانی علاقے ہونے کے سبب پانی انتہائی نچلی سطح کو چھو چکا بورنگ و دیگر ذرائع بھی ناکام ہو چکے، عامرصدیقی نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی و میزائل ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کے حصول کے بعد دفاع وطن تو مستحکم ہو چکا، ہماری غیور مستعد اور بہادر افواج نے دفاع وطن کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور دشمن کو حالیہ معرکے میں شکست سے دوچار کیا، ہم نے دشمن کے مقابلے کے لیے ایٹم بم میزائل اور جدید ہتھیار تو بنا لئے اور ملک دفاع مستحکم کیا مگر ہمارا یہ دشمن اب ہمیں پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ہمیں قلت آب جیسے مسائل سے بچنے اور بجلی کے سستے ترین ذرائع اپنانے کے لیے فوری بڑے آبی ذخائر (ڈیمز) کی تعمیر اشد ضروری ہے جس سے ہم پانی کو محفوظ رکھ پائیں گے اور اس سے مستفید ہو کرہی ترقی کے ثمرات پا سکیں گے،سیلاب سے نجات میں قوم کی ترقی وخوشحالی پنہاں ہے یوں ملک تعمیروترقی، خوشحالی اور حقیقی استحکام کی راہ پر گامزن ہوگا۔۔۔۔۔۔عزم عالی شان۔۔۔۔۔سب سے پہلے پاکستان ۔۔۔۔پاکستان ہمیشہ زندہ



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر