مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

پشاور(نیشل ٹائمز)مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق مالاکنڈ میں درگئی کے علاقہ مہردے میں سکیورٹی فورسز اور لیویز نے مشترکہ آپریشن کیا جس دوران فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 7 گرفتار بھی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنرحامد الرحمان نے بتایا کہ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیاجبکہ دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں باردوی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ بنوں میں دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل پر حملہ کیا جسے کے پی پولیس نے ناکام بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس اہلکاروں نے بہادری سے جوابی کارروائی کی جس کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر