شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈا پورکے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانےکا آخری موقع بھی دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈاپور کی عدم حاضری پر 342 کے بیان کا حق بھی ختم کیا جاسکتا ہے، اگر علی امین گنڈاپور نے بیان ریکارڈ نہ کرایا تو عدالت فیصلہ بھی سناسکتی ہے۔عدالت نے حکم جاری کیا ہےکہ 21 جولائی سے پہلے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری میں ناکامی نہیں ہونی چاہیے، 8 سال سےکیس زیرالتوا ہے، مئی2024 سے پراسیکیوشن گواہوں کے بیانات ریکارڈ کراچکی، علی امین گنڈا پور جان بوجھ کر 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کرا رہے، پشاورہائی کورٹ کا فیصلہ اس عدالت کو علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے نہیں روکتا۔عدالت نے کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر