چکوال: حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ، بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز) پنجاب کے شہر چکوال میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، چکوال میں 450 ملی میٹر بارش کے بعد32 سڑکیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیلابی ریلے رابطہ پل بہا لے گئے۔چکوال میں سڑکیں تباہ ہونے سے کئی علاقوں میں پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے تاہم بند راستے کھولنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے۔چکوال میں حالیہ بارشوں کے دوران بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے تاہم واپڈا حکام نے علاقے میں بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔اس کے علاوہ کلرکہار چکوال روڈ پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج چکوال کا دورہ کریں گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر