ہنگو: دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگردہلاک

اسلام آباد(نیشل ٹائمز)ہنگو میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے۔
ڈی ایس پی امجد حسین کا بتانا ہے کہ ہنگو کے علاقے شناوڑی زرگری میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ڈی پی او محمد خالد زخمی ہو گئے۔ہنگو پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، ایس ایچ اوتھانا دوآبہ نبی خان بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ڈی پی او محمد خالد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس اور ایف سی نے ہنگو میں دہشتگردوں کی اطلاع پر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے، علاقے میں کرفیو نافذ ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔
ڈی پی او ہنگو کی حالت خطرے سے باہر اور ان کے حوصلے بلند ہیں: آئی جی کے پی
انسپکٹرجنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ڈی پی او ہنگو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے، آپریشن کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے اور کئی زخمی ہوئے، ڈی پی او ہنگو کو بھی گولی لگی ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ڈی پی او سے بات کی ہے، ان کے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر