گھارو پمپنگ اسٹیشن پر تکنیکی خرابی کے باعث بجلی معطل،کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

کراچی(نیشل ٹائمز)گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کے الیکٹرک کی بجلی کی فراہمی میں کیبل فالٹ کے باعث پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق کیبل فالٹ 18جولائی کی سہ پہر 3 بجے پیش آیا جس کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پمپنگ مکمل بند ہوگئی اورکیبل فالٹ تاحال دور نہیں کیا جاسکا۔ترجمان نے کہا کہ فالٹ کی درستگی کے لیے واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ترجمان کا مزید بتانا ہےکہ گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر