کے پی میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہی ہوں گے، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ناموں کی توثیق کر دی

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہی ہوں گے، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے پرانے ناموں کی توثیق کر دی۔
جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے سینیٹ کے الیکشن کے امیدواروں کے جو نام فائنل کیے گئے تھے پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے انہی ناموں کی توثیق کی۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کی جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی، پیر نورالحق قادری جبکہ عورتوں کی نشست پر روبینہ ناز اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم خان سواتی امیدوار ہوں گے۔اس کے علاوہ ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔سیاسی کمیٹی کے مطابق سینیٹ کے ناراض امیدواروں نے کاغذات واپس لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔یاد رہے کہ ناراض پارٹی رہنماؤں نے جمعے کو علی امین گنڈاپور سے 2 بار ملاقاتیں کی تھیں ۔ تاہم علی امین ناراض سینیٹ امیدواروں کو دستبرداری کیلئے نہیں مناسکے تھے اور کہا تھا کہ سیاسی کمیٹی حتمی فیصلہ کرے گی۔اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخاب پر معاہدہ ہوا تھا۔پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 5/6 فارمولے پر اتفاق ہوا تھا۔ فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر