فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکا تجارتی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی، امریکی جریدے کی رپورٹ

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز) امریکی جریدے بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ آرمی چیف عاصم منیر کے دورے کے بعد پاکستان امریکا تجارتی مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ ميں کہا گيا ہے گزشتہ ماہ امریکی صدرنے پاکستانی آرمی چیف کا وائٹ ہاؤس میں غیرمعمولی خیرمقدم کیا اس کے بعد پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کےلیے نامزد کرنے کی سفارش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نےاپریل میں ٹرمپ خاندان کی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے۔رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کے دورے کے بعد تجارتی مذاکرات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکا میں تجارتی معاہدے کے لیے سرگرم ہيں اور چاہتے ہیں کہ اگست کی ڈیڈلائن سے قبل واشنگٹن کے مطالبات پر بات چیت کی جاسکے، اس سے پہلے پاکستانی وفد کو امریکا کی جانب سے مفصل فہرست فراہم کی گئی تھی جس میں پاکستان سے تجارتی معاہدے کی شرائط پوری کرنے اور ٹیرف اورنان ٹیرف رکاوٹوں میں کمی کرنے پر زور دیا گیا۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ تجارتی مذاکرات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان چاہتا ہے کہ عائد کیے گئے ٹیرف سے ریلیف حاصل کیا جاسکے، پاکستان جولائی کے اوائل میں معاہدہ مکمل کرنے کی توقع رکھتا تھا تاہم تجارتی مذاکرات کی رفتار توقع سے سست رہی ہے۔امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارتی خسارہ کم ہے جو تقریباً 3 ارب ڈالر ہے اور پاکستان29 فیصد کے ٹیرف سے چھوٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔بلوم برگ نے بتایا کہ امریکا پاکستان کی برآمدات کے لیے سب سے بڑی منڈی ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیا کا چین کے بعد امریکی کپاس کا دوسرا سب سے بڑا خریدار ہے اور پاکستان نے امریکا سے کپاس اورسویابین کی درآمدات بڑھانے کی پیشکش بھی کی ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر