جہلم: شہریوں کو ریسکیو کرنے کے دوران پولیس اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ کر شہید

لاہور (نیشل ٹائمز) جہلم میں بارش کے باعث آنے والے سیلاب میں امدادی سرگرمیوں میں شامل پولیس اہلکار حیدر علی پانی میں بہہ کر شہید ہو گیا۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق شہریوں کو ریسکیو کرنے کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ جانے والےکانسٹیبل کی لاش مل گئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز ریلے میں بہہ جانے والے پولیس اہلکار کی لاش رسول نگر کے مقام سے مل گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے شہید کانسٹیبل حیدر علی کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے جوان سیلاب زدہ علاقوں میں جانوں کی پرواہ کیے بغیر کام کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب کے مطابق سیلاب متاثرین کو پولیس کی طرف سے عارضی رہائش ،کھانا، ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر