بیوی کی ناراضگی سے تنگ شوہر نے مشروب میں زہر ملاکر سسرال بھیج دیا، سسر جاں بحق

نوشہرو فیروز (نیشل ٹائمز) ناراض شوہر نے بیوی بچوں سمیت سسر کو بھی زہر دے دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی بیوی اپنے شوہر سے ناراض تھی جس نے طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا اور اس پر ملزم اس سے شدید ناراض تھا۔پولیس نے بتایا کہ ناراض شوہر نے پڑوسی کے بچے کی معرفت سے مشروبات میں زہر ملا کر اپنی بیوی کے گھر بھیجا تھا۔پولیس کے مطابق زہریلی مشروبات پینے سے ملزم کے سسر کی حالت غیر ہوگئی جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جب کہ ملزم کے بیوی بچوں کو تشویشناک حالت میں کنڈیارو اسپتال سے طبی امداد کے بعد گمبٹ منتقل کیا گیا ان کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ بیوی اپنے شوہر سے ناراض ہوکر اپنے باپ کے گھر رہ رہی تھی جب کہ واقعے کے ملزم فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر