حیدرآباد بارش: وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت کرلی

ویب ڈیسک (نیشل ٹائمز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک طرف حیدرآباد میں حالیہ بارش سے شہریوں کو درپیش مشکلات پر معذرت کی تو دوسری طرف انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کی محنت کو بھی سراہا۔
حیدر آباد میں صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا حیدرآباد میں ایک گھنٹے کے دوران 107 ملی میٹربارش ہوئی، کچھ علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی موجود ہے، حیدرآباد میں بارش کے بعد مشکلات زیادہ ہوتی ہیں، بارش کا پانی پمپوں سے ہی نکالنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا بارش کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوئی، جس پر معذرت خواہ ہیں، منتخب نمائندوں، انتظامیہ کی محنت کو سراہتا ہوں، ضلعی انتظامیہ کو بارش کے پانی کی نکاسی اور صفائی کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ پیر کے روز حیدر آباد میں ہونے والی موسلا دھار بارش کا پانی تاحال کئی علاقوں میں موجود ہے جس کے باعث ناصرف شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر