ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو مطلوب افراد کی فہرست میں ڈال دیا

واشنگٹن(نیشل ٹائمز) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیرمقدم کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتکار رضا امیر مقدم پر امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ باب لیونسن کے اغوا میں ملوث ہونےکاالزام لگایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر کے علاوہ مزید 2 ایرانی اہلکاروں پر بھی امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ کے اغوا میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ باب لیونسن کو 2007 میں ایران کے جزیرہ کیش سے اغواکیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایف بی آئی کا کہنا ہےکہ لیونس کے اغوا میں ملوث کسی بھی شخص سے حساب لینےکے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ایران کی جانب سے اپنے سفیر کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہونے پر تاحال کی ردعمل نہیں دیا گیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر