پنجاب میں اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور(نیشل ٹائمز)پنجاب میں اشیا کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے نئی منسٹری تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پرائس کنٹرول کونسل کے اختیارات میں تبدیلی کیلئے پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز (ترمیمی) بل 2025 بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔پنجاب اسمبلی پیش بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 میں ترامیم کی جائیں گی، پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہو گی۔بل کے متن کے مطابق کونسل میں لائیو اسٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب سہولت بازاروں کے سربراہان شامل ہوں گے، کونسل میں ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کی تعداد 3-3 مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ترمیمی بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے، کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔حکومتی ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اس وزارت کو وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے پاس رکھیں گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر