جامعہ کراچی انجمن اساتذہ کی پروفیسر پر رینجرز اہلکار کے تشدد کی مذمت، کارروائی کا مطالبہ

کراچی(نیشل ٹائمز)جامعہ کراچی کی انجمن اساتذہ نے پروفیسر آفاق احمد پر تشددکے واقعے پر کی مذمت کی ہے۔
انجمن اساتذہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی میں پروفیسرپررینجرز اہلکارکے تشددکا واقعہ 2 روز قبل ہوا جس میں رینجرز اہلکار کے تشدد سے پروفیسرکا چشمہ ٹوٹ گیا اور آنکھ میں زخم آیا۔انجمن اساتذہ کے مطابق معاملہ اسٹاف کالونی میں رینجرز اہلکار کی جانب سے کچرے میں آگ لگانے پرپیش آیا، رینجرز اہلکار نے افسر کے جانوروں کو مچھروں سے بچانے کے لیےکچرے میں آگ لگائی جس پر پڑوسی پروفیسر آفاق احمد نے اہلکارکو کچرا جلانے سے روکا تھا۔انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ کچرے میں آگ لگانے سے منع کرنے پر رینجرز افسر کےگارڈ نے پروفیسرکو تھپڑ مارے۔انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کرکے ذمہ دارافراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر