لاہور میں موسلادھار بارش، گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

لاہور (نیشل ٹائمز) بارش کے با عث ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
لاہور اور گردونواح میں رات کو موسلا دھار بارش سے متعدد شاہراہیں ڈوب گئیں۔واسا کے مطابق پانی والا تالاب میں سب سے زیادہ 171ملی میٹر ، اقبال ٹاؤن میں 169ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کے با عث ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 2 بچیاں، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔اس کے علاوہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 60 سال کا مانگا، 55 سال کی عشرت، 3سال کی خدیجہ،4 سال کی لطیفہ اور 35 سال کی رانی شامل ہے ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 30 سال کا فیصل اور 5 سال کی ببلی شامل ہیں۔واضح رہے کہ لاہور کے علاوہ پتوکی ، اوکاڑہ،ساہیوال،چیچہ وطنی ،میاں چنوں ،سرگودھا ، سیالکوٹ ، گجرات سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر