عمران خان کو پارٹی رہنماؤں کی ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی پر غصہ آگیا

ویب ڈیسک (نیشل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو پارٹی رہنماؤں کی ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی پر غصہ آگیا۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کہا کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے درمیان بیان بازی پر شدید افسوس اورغصے کا اظہار کیا کرتے ہوئے تمام رہنماؤں کو بیان بازی سے روک دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سخت ہدایات ہیں کہ تمام رہنما ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی اور سوشل میڈیا مہم چلانے سے باز رہیں اور احتجاجی تحریک کے لیے متحد ہوں۔بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے وزیراعلیٰ اور تمام ذمے داروں کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں سخت ہدایات بھی جاری کردیں۔اس کے علاوہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بتایا کہ وہ قیدِ تنہائی کاٹ رہے ہیں ، ان کو اور بشریٰ بی بی کو اذیتیں دی جارہی ہیں ۔ ٹی وی، اخبار، کتابیں اور یہاں تک کہ کپڑے بھی فراہم نہیں کیے جارہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر