عمران خان مکمل صحت مند ہیں، ان کے تمام اعضاء رئیسہ کا معائنہ کیا جاتا ہے: اڈیالاجیل انتظامیہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)اڈیالا جیل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات حاصل ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تمام اعضاء رئیسہ کا معائنہ کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی مکمل صحت مند ہیں ، ان کے اعضاء رئیسہ مقررہ معیار کے مطابق ہیں۔
اڈیالا جیل انتظامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی اور صحت سے متعلق فرائض بھرپور ادا کر رہےہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سہولیات بی کلاس کے دیگر قیدیوں کو میسر نہیں، ان کو حاصل سہولیات میں خوراک، مطالعہ کتب و اخبارات سمیت ورزش اور واک شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ایکسرسائز سائیکل اور ایل ای ڈی کی سہولت میسر ہے، بانی پی ٹی آئی اپنے احاطے کےکھلے صحن میں 2 گھنٹے روزانہ ایکسر سائز کرتے ہیں۔جیل انتظامیہ کے مطابق جیل میں متعین ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے تمام اعضاء رئیسہ کا معائنہ کیا جاتا ہے، دو ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو کسی قسم کی بیماری یا عارضہ رپورٹ نہیں ہوا ، بانی پی ٹی آئی مکمل صحت مند ہیں، ان کے اعضاء رئیسہ مقررہ معیار کے مطابق ہیں۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہےکہ تین مہینوں میں 66 خواتین اور حضرات نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کیں، ملاقات کرنے والوں میں پارٹی لیڈرز، فیملی ممبرز اور وکلا شامل تھے، عام انتخابات اور 26 نومبر کے احتجاج پر بانی پی ٹی آئی ہدایات جاری کرتے رہے ہیں، حکومت سے مذاکرات اور 26 ویں آئینی ترمیم پر بھی بانی پی ٹی آئی ہدایات جاری کرتے رہے ہیں، جیل سے جاری بانی پی ٹی آئی کے بیانات 45 مرتبہ اہم سرخیوں میں شامل ہوئے ہیں۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 سال میں بانی پی ٹی آئی عالمی میڈیا سے بھی انٹریکشن کرچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل سے مین اسٹریم میڈیا اور اخبارات سے مخاطب ہوتے رہے ہیں۔اڈیالا جیل انتظامیہ نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوشل میڈیا اور میڈیا پر آئی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے سنسنی پھیلائی جارہی ہے، جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر