بلوچستان: ضلع دُکی میں لونی قبیلے کے سردار نے قانون کی بالادستی کی نئی مثال قائم کر دی

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے ضلع دُکی میں لونی قبیلے کے سردار نے قبائلی روایت سے ہٹ کر اپنے بھائی کے مبینہ قاتل کو خود سزا دینے کے بجائے قانون کے حوالے کردیا۔لیویز حکام کے مطابق دُکی میں جمعہ کو نوجوان کی مسخ شدہ لاش ملی تھی ۔ مقتول لونی قبیلے کے سردار فاروق خان لونی کا چھوٹا بھائی تھا۔ لونی قبائل نے مبینہ قاتل کو پکڑلیا تھا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ قبیلے کی روایت کے مطابق قاتل کو اسی طرح، اسی مقام پر سزا دی جانی تھی جس طرح اس نے قتل کیا تھا لیکن عین موقع پر قبیلے کے سردار نے بھائی کے مبینہ قاتل کو خود سزا دینے کا فیصلہ ترک کردیا اور ملزم کو لیویز کے حوالے کرکے قانون کی بالادستی کی مثال قائم کی۔لیویز حکام کے مطابق گرفتار ملزم مقتول نوجوان کا 40 لاکھ روپے کا مقروض تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر