حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ، شدید موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز)حیدرآباد شہر میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے، شدید موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
حیدرآباد، ٹنڈو الٰہ یار، ٹنڈو محمد خان ، جامشورو، مٹیاری اور ہالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ موسلا دھاربارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا ہےکہ حیدرآباد شہر میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے، الرٹ جاری کیا ہے، پمپنگ اسٹیشنوں کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پھلیلی نہر کی پانی کی سطح زیرو کرنےکے لیے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی ہے، بجلی کی عدم فراہمی کے باعث جنریٹر سے پانی کی نکاسی کر رہے ہیں۔حیدرآباد میں شدید موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ترجمان حیسکو کے مطابق حیدرآباد ریجن کے 220 فیڈر ٹرپ کرگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد شہر کے علاقوں میں 53 ملی میٹر اور ائیر پورٹ پر 50 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ٹنڈوالٰہ یار میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر