ٹیکس بیس بڑھانا اور غریب پر ٹیکس کم کرنا اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

انٹرنیشنل ڈیسک (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر اور مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹائیزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں ٹیکس سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکس گوشواروں کا آسان اور اردو میں ہونےکو خوش آئند امر قرار دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کا بھی اردو میں اجراء کیا جائے اور ایف بی آر کی تمام اصلاحات کی شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے۔وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر اور مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے، نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اولین ترجیحات میں ٹیکس بیس کا اضافہ اور غریب پر ٹیکس کے بوجھ میں مزید کمی شامل ہیں۔ شہباز شریف نے اجلاس کے دوران ہداہت کی کہ ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس اسیسمنٹ کے نظام کے اطلاق کو بھی بڑی کامیابی قرار دیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر